حیدرآباد: پریشانی سے پاک غیر ملکی سفر کے لیے، آپ کو پہلے سے منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔ بیرون ملک سفر آپ کو نئی ثقافتوں کے تعلق سے جہاں جاننے میں مدد کرتا ہے، وہیں بہت سے تجربات کے علاوہ خیالات میں وسعت بھی پیدا کرتا ہے۔ جب آپ بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو ویزا، ٹکٹ، رہائش جیسے ہر پہلوؤں سے منصوبہ بندی کریں۔ ایک اور اہم چیز سفری انشورنس بھی ہے۔ مسافروں کو بیرون ملک سفر پر جانے سے پہلے مختلف پہلوؤں سے مکمل بیمہ کروانی چاہیے۔
طبی ایمرجنسی: غیر ملکی سفر کے دوران کسی طبی ایمرجنسی کا خیال قدرے پریشان کن ہے۔ کسی انجان سی جگہ پر ایسے حالات میں پھنس جانا نہ صرف آپ کا موڈ خراب کرسکتا ہے بلکہ آپ کی جیب پر بھی بھاری پڑسکتا ہے۔ ایسے وقت میں ٹریول انشورنس مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ پالیسی ہنگامی سرجریوں اور دیگر طبی ضروریات کے ساتھ حادثات کے لیے معاوضہ بھی فراہم کرتی ہے۔
پرواز میں تاخیر: فلائٹ کسی بھی وجہ سے تاخیر ہونے پر پالیسی آپ کو مخصوص رقم ادا کرتی ہے۔ اس میں کھانا اور دیگر ضروری اخراجات بھی شامل ہیں۔ یہ اخراجات پالیسی ہولڈر کو پیشگی برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ متعلقہ بل پھر انشورنس کمپنی کو جمع کرائے جاسکتے ہیں اور اخراجات کی وصولی کی جاسکتی ہے۔
سامان: سفر کے دوران سامان کا کھو جانا باعث تشویش ہے۔ آپ کے منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کے علاوہ، یہ آپ کے بجٹ کو بھی متاثر کرتا ہے۔ کچھ نیا سیکھنے کے لیے ایک نئے شہر شہر پہنچے، لیکن فرض کریں کہ آپ کا سامان ابھی تک نہیں پہنچا ہے۔ کیا یہ مسئلہ نہیں ہے؟ ایسے معاملات میں پالیسی آپ کو خریداری پر اس رقم کی واپسی کرے گی۔