اردو

urdu

ETV Bharat / business

Timely credit card payments کریڈٹ کارڈ بل کی بروقت ادائیگی ضروری کیوں؟ - Timely credit payments key to higher credit score

کیش لیس لین دین کے دور میں کریڈٹ کارڈز روزمرہ کی خریداری کے لیے بہت اہم ہے۔ بینک ان کارڈز کو جاری کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ ایسے میں ایک نئے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو محتاط ہوکر اپنے کارڈ کا انتخاب کرنا چاہیے۔ A new card holder should be very cautious

Timely credit card payments key to your higher credit score
کریڈٹ کارڈ کی بروقت ادائیگی اضافہ بوجھ سے نجات کا ذریعہ

By

Published : Sep 21, 2022, 5:14 PM IST

حیدرآباد: کریڈٹ کارڈ جاری کرتے وقت بینک مختلف فیسیں وصول کرتے ہیں، لیکن آپ کو کارڈ لیتے وقت احتیاط سے صرف ان کا انتخاب کرنا چاہیے جو آپ کو متعدد فیسوں سے مستثنیٰ رکھے۔ بینک صارفین سے سالانہ اور اسٹیٹمنٹ فیس لیتے ہیں۔ کھوئے ہوئے کارڈ کی جگہ نیا کارڈ جاری کرنے کے لیے علیحدہ فیس وصول کرتے ہیں۔ اگر ہم نے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو ایسی تمام فیسیں ہم پر بہت بڑا بوجھ بن سکتی ہیں۔ کارڈ لینے والوں کو ایسے کارڈز کا انتخاب کرنا چاہیے جو صفر یا اس سے سب سے کم فیس کے ساتھ موصول ہوں۔ Timely Credit Card Payments key to your Higher Credit Score

نئے کارڈ ہولڈر کو کریڈٹ کارڈ کے بلوں کی بروقت ادائیگی کے حوالے سے بہت محتاط رہنا چاہیے، تاکہ زیادہ انٹرسٹ سے بچا جا سکے۔ عام طور پر انٹرسٹ سے پاک کریڈٹ 50 دنوں تک دیا جاتا ہے۔ اس کا فیصلہ آپ کے کارڈ بلنگ سائیکل کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ پورا بل مکمل ادا کیا جائے، کسی بھی تاخیر پر سود کے علاوہ جرمانہ بھی عائد ہوگا۔ نئے کارڈ ہولڈرز کی کریڈٹ حد عام طور پر کم ہوتی ہے۔ جیسے جیسے وہ باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں، ان کی حد میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ A new card holder should be very cautious

بہت سے کارڈ ہولڈر پورا بل ادا نہیں کرتے ہیں، بلکہ ماہانہ بل میں صرف کم از کم قابل ادائیگی رقم ادا کرتے ہیں، جو کل بل کا صرف 5 فیصد بنتی ہے۔ ہاں اگر ہم کم از کم رقم ادا کرتے ہیں تو ایسی صورت میں ہمارے کارڈ فعال رہیں گے۔ لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ بینک باقی بقایا پر سود وصول کریں گے۔ یہ ہمیشہ بہتر ہوتا ہے کہ پورے بل کو مقررہ وقت یا آخری تاریخ تک کلیئر کر دیا جائے۔ بڑی خریداری کی صورت میں، بھاری جرمانے اور سود سے بچنے کے لیے اسے EMI میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔

کریڈٹ کارڈ کا بل موصول ہونے پر آپ کو اس پر گہری نظر ڈالنی چاہیے۔ آپ کو چیک کرنا چاہیے کہ آیا آپ کی تمام خریداریاں کارڈ اسٹیٹمنٹ میں صحیح طریقے سے ظاہر ہوتی ہیں یا نہیں۔ چیک کریں کہ آیا جرمانے یا سود کی وصولی ہے۔ اسٹیٹمنٹ میں کسی قسم کی گربری پر کا کریڈٹ کارڈ کمپنی سے رابطہ کرنا چاہیے۔ کارڈ بلنگ کی تاریخیں چیک کریں۔ اگر آپ کا کارڈ بلنگ سائیکل مہینے کے 10ویں دن ختم ہو جاتا ہے، تو نیا بلنگ سائیکل اگلے دن 11 تاریخ کو شروع ہوگا۔ 50 دن کی سود سے پاک مدت صرف بلنگ سائیکل کے آغاز میں کی گئی خریداریوں کے لیے ہوگی۔ جیسے جیسے بلنگ سائیکل کا اختتام قریب آتا ہے، یہ مدت کم ہوتی جاتی ہے۔

کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو انعامات، کیش بیک آفرز وغیرہ پر نظر رکھنی چاہیے۔ ریوارڈ پوائنٹس کا استعمال کرتے ہوئے خریدی گئی کچھ اشیاء پر رعایتیں دستیاب ہوں گی۔ اس طرح کی رعایت سفر اور ہوٹل کی بکنگ کے لیے بھی دی جاتی ہے۔ کیش بیک آفرز میں بہت سے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ کارڈ سے خریداری کرتے وقت ان تمام باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرکے اے ٹی ایم سے رقم نکالی جاسکتی ہے، لیکن اس پر 3.5 فیصد ماہانہ سود حاصل ہوگا۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details