اردو

urdu

By

Published : Aug 18, 2023, 5:31 PM IST

ETV Bharat / business

Stock Market Fell اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی گراوٹ

بی ایس ای کا سینسیکس 202.36 پوائنٹس گر کر 65 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 64,948.66 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 55.10 پوائنٹس گر کر 19,310.15 پوائنٹس پر آگیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی گراوٹ
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی گراوٹ

ممبئی: امریکی فیڈ ریزرو کی شرح سود میں کٹوتی کی امیدیں ختم ہونے سے اسٹاک مارکیٹ میں آئی گراوٹ سے حوصلہ شکن سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر آئی ٹی، ٹیک، پاور اور میٹلز سمیت سترہ گروپوں میں فروخت سے آج شیئر بازار مسلسل دوسرے دن بھی گراوٹ پر بند ہوا ۔

بی ایس ای کا سینسیکس 202.36 پوائنٹس گر کر 65 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 64,948.66 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 55.10 پوائنٹس گر کر 19,310.15 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.41 فیصد گر کر 30,265.32 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.23 فیصد گر کر 35,283.32 پوائنٹس پر رہا۔

اس عرصے کے دوران بی ایس ای پر کل ملاکر 3748 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2086 میں فروخت ، 1526 خریداری جبکہ 136 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 39 کمپنیوں میں گراوٹ جبکہ 10 تیزی پر رہیں جبکہ ایک کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

بی ایس ای کے 17 گروپس میں گراوٹ رہی۔ اس عرصے کے دوران کموڈیٹیز 0.10، سی ڈی 0.27، توانائی 0.33، فنانشل سروسز 0.31، ہیلتھ کیئر 0.60، انڈسٹریز 0.36، آئی ٹی 1.46، ٹیلی کام 0.62، آٹو 0.14، بینکنگ 0.06، کیپٹل کڈس 0.24، کنزیومر ڈیوریبلس 0.57 ،دھات 0.88، تیل اور گیس 0 46، ریئلٹی 0.73 اور ٹیک گروپ کے شیئر میں 1.26 فیصد کی کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پندرہ ہزار کروڑ روپے کی وشوکرما اسکیم شروع ہوگی: مودی


بین الاقوامی مارکیٹ میں حصص کی قیمتیں گریں۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.68، جرمنی کا ڈیکس 0.52، جاپان کا نکئی 0.55، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.55 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.00 فیصد کمزور رہا۔

یواین آئی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details