ممبئی: عالمی منڈی کے کمزور رجحانات اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے درمیان مقامی سطح پر چوطرفہ فروخت کے دباؤ میں آج اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے دن گر کر بند ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 231.62 پوائنٹس کی گراوٹ لے کر 65397.62 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 82.05 پوائنٹس لڑھک کر 19542.65 پوائنٹس رہ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.02 فیصد گر کر 31880.86 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.76 فیصد کمزور ہوکر 38198.72 پوائنٹس پر آگیا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل 3836 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2327 فروخت، 1379 خرایداری جب کہ 130 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ نفٹی کی 36 کمپنیوں میں کمی جب کہ 14 میں تیزی رہی۔