ممبئی: چین کی جانب سے اپنی پریشان مارکیٹ کو سہارا دینے کے اقدامات کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں جاری تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر کموڈٹیز، یوٹیلیٹیز، دھاتیں، پاور اور رئیلٹی سمیت سولہ گروپوں میں ہوئی خریداری کی بدولت آج اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بھی مضبوطی رہی۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیک79.22 پوائنٹس بڑھ کر 65075.82 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 36.60 پوائنٹس بڑھ کر 19342.65 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں بھی تیزی رہی۔ مڈ کیپ 0.45 فیصد بڑھ کر 31036.97 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.69 فیصد بڑھ کر 36547.63 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل 3748 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2071 میں خریداری، 1521 میں فروخت، جب کہ 156 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 37 کمپنیوں میں تیزی جبکہ 13 میں گراوٹ رہی، جبکہ ایک کی قیمت مستحکم رہی۔