ممبئی: کمزور عالمی اشارے کے درمیان آج گھریلو سطح پر ہیلتھ کیئر، آئی ٹی، ٹیک، ٹیلی کمیونیکیشن اور ریئلٹی جیسے گروپوں میں ہوئی خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن تیزی رہی اور اس دوران سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص والاحساس انڈیکس سینسیکس 232.23 پوائنٹس بڑھ کر 66 ہزار پوائنٹس کے قریب 65953.48 پوائنٹس پر پہنچ گیا اور اس دوران نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 80.30 پوائنٹس کے اضافے سے 19597.30 پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی خریداری کا زور رہا جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.56 فیصد بڑھ کر 30331.02 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.26 فیصد بڑھ کر 35162.06 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔