اردو

urdu

ETV Bharat / business

Stock Market Boom Stalled اسٹاک مارکیٹ کی تیزی تھمی - چین کے کمزور معاشی اعداد و شمار

عالمی منڈی میں فروخت کا دباؤ رہا۔ اس کی وجہ سے برٹین کا ایف ٹی ایس ای 0.29، جرمنی کا ڈیکس 0.16، جاپان کا نکئی 0.44 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.01 فیصد پھسل گیا، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.43 فیصد کی تیزی رہی۔

اسٹاک مارکیٹ کی تیزی تھمی
اسٹاک مارکیٹ کی تیزی تھمی

By

Published : Aug 17, 2023, 5:55 PM IST

ممبئی: چین کے کمزور معاشی اعداد و شمار سے عالمی مارکیٹ میں جاری گراوٹ کے دباؤ میں، مقامی سطح پر توانائی، ایف ایم سی جی، یوٹیلٹیز اور کیپٹل گڈس سمیت 16 گروپوں میں ہونے والی فروخت سے شیئر بازار کی گزشتہ دنوں کی تیزی آج ختم ہوگئی۔

بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 388.40 پوائنٹس گر کر 65151.02 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 99.75 پوائنٹس گر کر 19365.25 پوائنٹس پر آگیا۔ وہیں بڑی کمپنیوں کے برعکس، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری ہوئی، جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.06 فیصد بڑھ کر 30390.10 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.19 فیصد بڑھ کر 35364.28 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اس دوران بی ایس ای میں کل 3740 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 1834 میں خریداری جب کہ 1741 میں فروخت وہیں 165 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 15 کمپنیاں سبز جبکہ 34 سرخ نشان پر رہیں، دو کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

بی ایس ای کے 16 گروپس میں گراوٹ کا رجحان رہا۔ اس دوران کموڈیٹیز 0.09، انرجی 0.79، ایف ایم سی جی 0.93، فنانشل سروسز 0.17، ہیلتھ کیئر 0.26، انڈسٹریز 0.31، آئی ٹی 0.34، ٹیلی کام 0.08، یوٹیلٹیز 1.03، آٹو 0.13، بینکنگ 0.17، کیپٹلز گڈز 0.75، میٹل 0.25، تیل اور گیس 0.77، پاور 0.73 اور ٹیک گروپ کے حصص میں 0.38 فیصد لڑھک گئے۔

عالمی منڈی میں فروخت کا دباؤ رہا۔ اس کی وجہ سے برٹین کا ایف ٹی ایس ای 0.29، جرمنی کا ڈیکس 0.16، جاپان کا نکئی 0.44 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.01 فیصد پھسل گیا، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.43 فیصد کی تیزی رہی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details