اردو

urdu

Economic Growth Rate پہلی سہ ماہی میں اقتصادی ترقی کی شرح 7.8 فیصد رہی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 8:06 PM IST

Updated : Aug 31, 2023, 9:50 PM IST

پہلی سہ ماہی میں اقتصادی ترقی کی شرح مختلف ایجنسیوں بشمول ریزرو بینک اور حکومت کے ذریعہ ظاہر کیے گئے تخمینوں سے کم ہے۔

پہلی سہ ماہی میں اقتصادی ترقی کی شرح
پہلی سہ ماہی میں اقتصادی ترقی کی شرح

نئی دہلی : رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مینوفیکچرنگ، کانوں اور کان کنی، تعمیرات اور مختلف اقتصادی سرگرمیوں میں سست روی کی وجہ سے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 7.8 فیصد رہی ہے، جبکہ اسی دوران گزشتہ مالی سال کی یکساں مدت میں یہ 13.1 فیصد رہی تھی۔

پہلی سہ ماہی میں اقتصادی ترقی کی شرح مختلف ایجنسیوں بشمول ریزرو بینک اور حکومت کے ذریعہ ظاہر کیے گئے تخمینوں سے کم ہے۔ ریزرو بینک نے اپریل-جون سہ ماہی میں اس کے 8.1 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا، لیکن یہ 7.8 فیصد رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اڈانی گروپ پر ہندن برگ جیسی ایک اور رپورٹ، شیئر کی قیمت میں گراوٹ، گروپ نے کہا ری سائیکلڈ الزامات

قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 12-2011 کی قیمتوں پر جی ڈی پی 40.37 لاکھ کروڑ روپے رہی ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 37.44 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ اس طرح اس میں 7.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اپریل تا جون 2022 کی سہ ماہی میں یہ اضافہ 13.1 فیصد تھا۔

ادھر یہ خبر بھی ہے کہ روس سے تیل کی خریداری کی رفتار سست پڑ گئی ہے۔ بارشوں کے موسم کی وجہ سے تیل کی درآمد میں کمی آئی۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ہندوستان دنیا میں تیل کا تیسرا سب سے بڑا صارف ہے۔

یواین آئی۔

Last Updated : Aug 31, 2023, 9:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details