اردو

urdu

ETV Bharat / business

Textiles Export Crossed the $44 Billion: ٹیکسٹائل اور دستکاری کی برآمدات 44 بلین ڈالر سے زیادہ - textiles export crossed 44 billion

بھارت نے کورونا وبا کے درمیان مالی سال 2021-22 میں 44 بلین ڈالر سے زیادہ کے کپڑے اور دستکاری کی اشیا برآمد کی۔ Textiles Export Crossed the $44 Billion

ٹیکسٹائل اور دستکاری کی برآمدات 44 بلین ڈالر سے زیادہ
ٹیکسٹائل اور دستکاری کی برآمدات 44 بلین ڈالر سے زیادہ

By

Published : Jul 12, 2022, 10:02 PM IST

گریٹر نوئیڈا: بھارت نے کورونا وبا کے درمیان مالی سال 2021-22 میں 44 بلین ڈالر سے زیادہ کے کپڑے اور دستکاری کی اشیا برآمد کی۔ Textiles Export Crossed the $44 Billion

یہ اطلاع مرکزی ٹیکسٹائل سکریٹری یو ی سنگھ نے آج یہاں ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر مملکت درشنا وکرم جاردوش کی موجودگی میں 4 روزہ ٹریڈ شو ایچ جی ایچ انڈیا کے افتتاح کے موقع پر دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ برآمد ایک ریکارڈ ہے اور مقامی مارکیٹ میں کپڑوں کی مانگ بہت زیادہ ہے۔ خاص طور پر عالمی وبا کے بعد، ٹیکسٹائل کے تحت ایک شعبہ جس کو واقعی فروغ ملا ہے وہ ہوم ٹیکسٹائل ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں جو کہ میک ان انڈیا لہر کو ظاہر کرنے اور اسے عالمی سطح پر چمکانے کا بہترین وقت ہے۔ یہاں ہمارا مقصد سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ جی ایچ انڈیا گھریلو سجاوٹ، تحائف اور گھریلو سامان کے شعبوں سے قومی اور بین الاقوامی سطح کے چھوٹے اور بڑے برانڈ سازوں کو اکٹھا کر کے اس ایونٹ کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ ایک ساتھ آگے بڑھنے کا صحیح وقت ہے اور جیسا کہ وزیر اعظم ہمیشہ کہتے ہیں، یہ صحیح وقت ہے، ایسے وقت میں ایچ جی ایچ کے انعقاد کے لیے میری نیک خواہشات۔ Textiles Export Crossed the $44 Billion

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ایچ جی ایچ انڈیا مقامی کاریگروں اور چھوٹے تاجروں کو فروغ دے رہا ہے، اس پلیٹ فارم کے ذریعے ان کی ترقی میں مدد مل رہی ہے۔ عام طور پر ایسی سرگرمیاں ہوتی ہیں جو گھریلو مارکیٹ یا بین الاقوامی کمپنیوں پر توجہ مرکوز کرتی ہیں لیکن ایچ جی ایچ انڈیا میں، دونوں دنیا کا خوبصورت امتزاج ہے، جو اسے اس عالمی سطح پر ہنر، اختراع اور ٹیکنالوجی کا امتزاج بناتا ہے۔

یو این آئی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details