اردو

urdu

By

Published : Nov 25, 2022, 11:52 AM IST

ETV Bharat / business

Bisleri International بیسلیری فروخت کیلئے تیار، ٹاٹا گروپ ممکنہ خریدار

بوتل بند پانی فروخت کرنے والی کمپنی بیسلیری فروخت کیلئے تیار ہے۔ کمپنی کے مالک نے اس کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹاٹا بیسلیری کو خرید سکتا ہے۔ مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں۔ اس کی تخمینہ قیمت 7000 کروڑ بتائی گئی ہے۔

TATA TO BUY BISLERI RAMESH CHAUHAN EMOTIONAL
بیسلیری فروخت کے لیے تیار، ٹاٹا گروپ ممکنہ خریدار

نئی دہلی: معروف صنعت کار رمیش چوہان نے جمعرات کو کہا کہ وہ اپنے بوتل بند پانی کے کاروبار 'بیسلیری انٹرنیشنل' کو فروخت کرنے کے لیے خریدار کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ٹاٹا کنزیومر سمیت کئی کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے۔ ٹاٹا گروپ کی کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو بھی مطلع کیا ہے کہ وہ بسلیری انٹرنیشنل کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ تاہم صنعت کار نے ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ (TCPL) کے ساتھ 7,000 کروڑ روپے کے سودے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ Tata Consumer to buy Bisleri International

بسلیری کی فروخت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں چوہان نے کہاکہ "ہاں ہم بیچ رہے ہیں۔ گروپ کئی ممکنہ خریداروں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ کاروبار کو ٹاٹا گروپ کی کمپنی کو بیچ رہے ہیں، چوہان نے کہاکہ "یہ درست نہیں ہے... ہم ابھی اس کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔" دریں اثنا، TPCL نے کہا ہے کہ وہ رہنما خطوط کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اعلانات کرے گا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ بسلیری کے کاروبار کو بیچنے کی وجہ کیا ہے تو چوہان نے کہا کہ کسی کو اس کا انتظام کرنا ہے۔ دراصل ان کی بیٹی جینتی کو کاروبار سنبھالنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details