ممبئی: ہفتہ کے پہلے دن پیر کو شیئر بازار ملے جلے رجحان کے ساتھ کھلا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 93.48 پوائنٹس ٹوٹ کر 58،747.31 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 9.8 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17،540.65 پر کھلا۔ Sensex of Bombay Stock Exchange
اس دوران شیئر بازار میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں کمی دیکھنے میں آئی۔ بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 19.61 پوائنٹس گر کر 25,538.60 پر اورا سمال کیپ انڈیکس 19.52 پوائنٹس کے دباؤ کے ساتھ 29,179.87 پر کھلا۔