ممبئی: عالمی منڈی میں مثبت رجحان کی وجہ سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر مالیاتی خدمات، آئی ٹی، ٹیلی کام اور ٹیک سمیت 16 گروپوں میں ہوئی خریداری کی بدولت آج اسٹاک مارکیٹ تیزی واپس آگئی۔
بی ایس ای سینسیکس 480.57 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 65,721.25 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 135.35 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 19,517 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی خریداری ہوئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.65 فیصد بڑھ کر 30,162.66 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.66 فیصد بڑھ کر 35,070.65 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس عرصے کے دوران بی ایس ای پر کل ملاکر 3720 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2241 میں تیزی، 1328 میں کمی جبکہ 151 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح 30 نفٹی کمپنیوں میں خریداری ہوئی جبکہ 20 میں فروخت ہوئی اور ایک مستحکم رہی۔