نئی دہلی: اسٹیل کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے منگل کے روز کہاکہ بھارت میں اسٹیل کا پروڈکشن سنہ 2030 تک 300 ملین ٹن تک ہوجائے گا اور ملک ایک بڑے درآمد کار سے بڑا برآمد کا بننے کی جانب گامزن ہے۔ فکی کی جانب سے بھارتی معدنی اور دھاتی صنعت کے ’ٹرانزیشن 2030 اینڈ ویژن 2047‘ کے عنوان پر منعقد ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف ایک برآمد کرنے والا ملک ہے بلکہ یہ ایک بڑا صارف ملک بھی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک کی فی کس اسٹیل کی کھپت میں اضافہ ہوگا اور 2047 تک موجودہ عالمی اوسط 225 کلوگرام تک پہنچ جائے گی۔ Steel Production Capacity May Double by 2030
انہوں نے کہاکہ' اگر آپ موجودہ عالمی فی کس اسٹیل کی کھپت 225 کلوگرام کے مقابلے میں 2013-14 کے لیے ملک میں 57.8 کلو گرام کے اعداد و شمار کو دیکھیں تو محض آٹھ برسوں میں ہماری کھپت 50 فیصد اضافے کے ساتھ78 کلوگرام تک بڑھ جائے گی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی کس کھپت تین گنا ہو جائے گی اور سنہ 2047 تک عالمی اوسط 225 کلوگرام تک پہنچ جائے گی۔ سندھیا نے کہا کہ اب پیداواری صلاحیت 10 کروڑ 20 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 15 کروڑ 40 لاکھ ٹن ہوگئی ہے۔