حیدرآباد: کیا آپ نئی انشورنس پالیسی لینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں؟ پالیسی کی تجدید کے لیے پریمیم ادا کر رہے ہیں؟ ادائیگی کے بعد کلیم ( انشورنس کے رقم کی دعویدای) کا انتظار کر رہے ہیں؟ ایسے معاملات میں محتاط رہنا بہتر ہے کیونکہ بیمہ پالیسیوں میں بہت سارے فراڈ ہو رہے ہیں۔ ان سے بچنے کے لیے چند تجاویز کو ذہن نشی کرنا ضروری ہے۔ ایک بار جب آپ کو انشورنس کمپنی کی طرف سے کلیم کرنے والی کال موصول ہو تو آپ کو اس کی صداقت کے بارے میں سوچنا چاہیے۔'
وہ کسی خاص پالیسی کے بارے میں آپ کو سمجھانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے، آپ کو سوچنا ہوگا کہ کسی اجنبی پر بھروسہ کرنا کہاں تک مناسب ہے۔ اچھا ہے کہ کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے کسٹمر کیئر سے یا ان کے پورٹل پر دو بار چیک کر لیں۔ پالیسی سے فائدہ اٹھانے کی جلدی میں ان کے جال میں نہ پھنسیں۔ اگر وہ کم پریمیم کا حوالہ دیتے ہیں، تو بہتر ہے کہ متعلقہ انشورنس کمپنی سے رجوع کریں۔ پالیسی دستاویزات یا خالی کاغذات پر دستخط کرنے سے سختی سے گریز کریں۔