کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز CAIT کے تحقیقی سیکشن کیٹ ریسرچ اینڈ ٹریڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے ایک حالیہ سروے کے مطابق تقریباً 3000 کارپوریٹ برانڈز بھارت کی تقریباً 20 فیصد آبادی کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں، جب کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں 30 ہزار سے زیادہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے برانڈز ملک کے باقی 80 فیصد لوگوں کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔ Small Brands Play a Big Role in Retail
یہ سروے اشیائے خوردونوش، تیل، گروسری آئٹمز، ذاتی کاسمیٹکس، اندرونی ملبوسات، ریڈی میڈ ملبوسات، خوبصورتی اور جسمانی نگہداشت کی مصنوعات، جوتے، کھلونے، تعلیمی کھیلوں اور صحت کی دیکھ بھال جیسے تجارت کے شعبوں میں کیا گیا۔
سی اے آئی ٹی نے ریلیز میں کہا کہ یہ ایک غلط فہمی ہے کہ بڑے کارپوریٹ گھرانوں کے تقریباً 3000 بڑے برانڈز خاص طور پر ایف ایم سی جی سیکٹر کنزیومر گڈز اور کاسمیٹکس وغیرہ شعبے میں ملک کے لوگوں کی ضروریات کو پوراکررہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ملک کے ہرحصے میں پھیلے 30 ہزار سے زیادہ چھوٹے اور درمیانے لیکن علاقائی سطح کے برانڈز بھارت کے لوگوں کی مانگ کو پوراکررہے ہیں۔