ممبئی:شاپورجی پالونجی گروپ کے صدر پدم بھوشن پالونجی مستری کا منگل کی صبح ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔وہ 93 برس کے تھے۔ Shapoorji Pallonji Group's head, Pallonji Mistry Dies at 93
وزیراعظم نریندر مودی نے مشہور صنعت کار پالونجی مستری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ' پالونجی مستری کے انتقال سے صدمے میں ہوں۔ انہوں نے صنعت اور کاروبار کی دنیا میں بیش بہا تعاون پیش کیا۔ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور بے شمار بہی خواہوں کے تئیں میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ بھگوان ان کی آتما کو شانتی دے۔’’
مسٹر پالونجی کی پیدائش ایک پارسی خاندان میں ہوئی تھی۔ انہوں نے سنہ 2003 میں آئرش شہریت بھی لی تھی۔ ان کے کنبے میں ان کی اہلیہ پاسٹی پیرن دوباس کے علاوہ بیٹے شاپور مستری اور سائرس مستری اور بیٹیاں لیلا مستری اور الو مستری ہیں۔ مسٹر سائرس مستری سال 2012 سے 2016 تک ٹاٹا گروپ کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔
کارپوریٹ کی دنیا میں ’بامبے ہاؤس کے فینٹم ‘ کے نام سے جانے جانے والے مسٹر پالونجی کسی وقت میں ٹاٹا گروپ کے سب سے بڑے شیئر ہولڈز میں سے ایک تھے، جن کی گروپ میں حصہ داری 18.4 فیصد تھی۔ وہ شاپورجی پالونجی گروپ کے چیئرمین تھے، جس کے ذریعہ سے انہوں نے شاپورجی پالونجی کنسٹرکشن لیمیٹیڈ اینڈ فوربس ٹیکسٹائل کا مالکانہ حق حاصل کیا تھا۔ سال 2008 میں منوج نامبورو کی لکھی ’دی موگولس آف ریئل اسٹیٹ‘ کے نام سے ان کی سوانح شائع ہوئی۔ جنوری ،2016 میں صنعتی شعبہ میں ان کی قابل ذکر خدمات کےلئے انہیں پدم بھوشن سے نوازا گیا۔
مزید پڑھیں: