ممبئی: شیئر بازار میں جمعرات کو کاروباری کی شروعات تیزی کے ساتھ ہوئی۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 399.62 پوائنٹس بڑھ کر 56،997.90 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 135 پوائنٹس بڑھ کر 16،993.60 پر کھلا۔ Stock Market Open Higher
اس دوران شیئر بازار میں مڈ کیپ اورا سمال کیپ میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 201.94 پوائنٹس بڑھ کر 24,639.55 پر اور اسمال کیپ انڈیکس 221.25 پوائنٹس بڑھ کر 28,091.89 پر کھلا۔