ممبئی:مہنگائی سے نمٹنے کے لیے مرکزی بینکوں کی سخت پالیسی کی امید پر عالمی بازار میں آئی تیزی کی بدولت مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کے سبب آج مسلسل دوسرے دن سبقت برقرار رکھتے ہوئے سینسیکس اور نفٹی نے ڈیڑھ فیصد سے زیادہ کی چھلانگ لگائی Stock Market Ends Higher۔ بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 934.23 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 52 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے اوپر 52,532.07 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 288.65 پوائنٹس چڑھ کر 15,638.80 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Sensex Jumps 934 pts, Nifty Ends Above 15,600
بڑی کمپنیوں کے برعکس بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں سب سے تیزی رہیں۔ مڈ کیپ 2.42 فیصد چھلانگ لگا کر 21,507.66 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.99 اچھل کر 24,121.65 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 3462 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2502 کی قیمتوں میں تیزی، 832 کی قیمتوں میں گراوٹ جبکہ 128 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 48 کمپنیاں سبز جبکہ دو سرخ نشان پر رہیں۔