ممبئی: ایشیائی بازاروں سے زبردست حمایت حاصل کرتے ہوئے مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کی وجہ سے آج سینسیکس اور نفٹی میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوا Stock Market Ends Higher۔ بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس Sensex سینسیکس 443.19 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر52 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے اوپر52265.72 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا Nifty نفٹی 143.35 پوائنٹس بڑھ کر 15556.65 پر آگیا۔ Sensex Ends Volatile Session 443 pts Higher
بی ایس ای کی چھوٹی اوردرمیانی کمپنیوں میں بڑی کمپنیوں کے مقابلے خریداری کا زورزیادہ رہنے سے شیئربازار کوتقویت ملی ہے۔ اس دوران مڈ کیپ 1.40 فیصد بڑھ کر 21474.82 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.18 فیصد بڑھ کر 24136.33 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 3434 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2094 میں خریداری جبکہ 1211 میں فروخت ہوئی، وہیں 129 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ اسی طرح این ایس ای میں 45 کمپنیوں میں تیزی جبکہ باقی میں گراوٹ کا رجحان رہا۔
بی ایس ای میں آئل اینڈ گیس اور انرجی گروپ کی 0.47 فیصد تک کی گراوٹ کے علاقہ باقی 17 گروپوں میں اضافہ ہوا۔ اس دوران، آٹو 4.42، سی ڈی جی ایس 2.40، ہیلتھ کیئر 1.39، انڈسٹریلز 1.48، آئی ٹی 1.87، ٹیلی کام 1.81، کیپٹل گڈز 1.28، ریئلٹی 1.59 اور ٹیک گروپ کے حصص میں 1.85 فیصد اضافہ ہوا۔