اردو

urdu

ETV Bharat / business

Stock Market Ends Higher اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری

آج بی ایس ای میں کل ملاکر 3599 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 1913 میں فروخت، 1548 میں خریداری ہوئی، جب کہ 138 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Stock Market Ends Higher

Sensex, Nifty end marginally higher
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری

By

Published : Apr 21, 2023, 9:44 PM IST

ممبئی: بیرونی بازاروں میں کمزور رجحان کے باوجود مقامی سطح پر ایف ایم سی جی، آئی ٹی اور ٹیک سمیت سات گروپوں میں خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آج مسلسل دوسرے دن جاری رہی۔ بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 22.71 پوائنٹس کے اضافے سے 59655.06 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 0.40 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 17624.05 پوائنٹس پر فلیٹ رہا۔ جب کہ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.36 فیصد گر کر 24,844.97 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.27 فیصد گر کر 28,234.26 پوائنٹس پر آگیا۔

بی ایس ای کے سات گروپوں میں تیزی کا رخ رہا۔ اس عرصے کے دوران انرجی 0.11، ایف ایم سی جی 0.83، ہیلتھ کیئر 0.21، آئی ٹی 0.61، ٹیلی کام 0.59 اور ٹیک گروپ کے حصص میں 0.49 فیصد اضافہ ہوا جبکہ باقی گروپس میں 2.07 فیصد تک گراوٹ درج کی گئی۔ بین الاقوامی سطح پر، برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.36 فیصد اضافے کو چھوڑ کر، باقی منفی رجحان میں تھے۔ اس دوران جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.13، جاپان کا نکئی 0.33، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.57 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.95 فیصد گر گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details