اردو

urdu

ETV Bharat / business

Stock Market Ends Higher: نئے مالی برس کا شیئر بازار نے کیا زبردست خیر مقدم - اسٹاک مارکیٹ میں تیزی لوٹی

چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی زبردست خریداری ہوئی جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 1.39 فیصد بڑھ کر 24443.59 پوائنٹس اور سمال کیپ 1.71 فیصد بڑھ کر 28699.41 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Stock Market Ends Higher

Sensex ends 708 pts higher, Nifty settles near 17700
نئے مالی برس کا شیئر بازار نے کیا زبردست خیر مقدم

By

Published : Apr 1, 2022, 10:24 PM IST

رواں مالی برس کے پہلے دن سرمایہ کاروں کی چوطرفہ خرید کی بنیاد پر گھریلو شیئر بازار میں ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ اس دوران بی ایس ای کے سینسیکس اور نفٹی دونوں اوپر تھے۔ Stock Market Ends Higher

بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 708.18 پوائنٹس بڑھ کر 59 ہزار کی سطح کو 59276.69 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 205.70 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17670.45 پوائنٹس پر رہا۔ اس دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں زبردست خریداری ہوئی جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 1.39 فیصد بڑھ کر 24443.59 پوائنٹس اور سمال کیپ 1.71 فیصد بڑھ کر 28699.41 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Sensex ends 708 pts higher, Nifty settles near 17700

بی ایس ای میں شامل تمام گروپس تیزی رہی جس میں یوٹیلٹی 3.44 فیصد، پاور 3.16 فیصد، آئل اینڈ گیس 2.73 فیصد، ریئلٹی 2.34 فیصد، فنانس 2.13 فیصد، انرجی 2.10 فیصد اور بینکنگ 2.02 فیصد شامل ہیں۔ بی ایس ای پر کل 3501 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2721 سبز نشان میں اور 674 سرخ نشان میں تھیں جبکہ 106 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی سطح پر، جاپان کے نکئی میں 0.56 فیصد کے علاوہ، زیادہ تر اہم انڈیکس اوپر رہے، جن میں چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.94 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.32 فیصد، برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.16 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.19 فیصد رہا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details