روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے فوری طور پر ختم ہونے کی کوئی امید نہ ہونے اور اس کی وجہ سے عالمی معیشت اور اشیاء خورد و نوش کے متاثر ہونے کا خدشہ کے درمیان گھریلو شیئر بازاروں میں فروخت کا غلبہ رہا جس کی وجہ مسلسل پانچویں دن سینسیکس میں فروخت کا باعث بنی اور نفٹی میں سوا فیصد کی گراوٹ درج کی گئی Stock Market ends lower۔ بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 703.59 پوائنٹ ٹوٹ کر 57 ہزار پوائنٹ کے نفسیاتی سطح سے نیچے 56463.15 پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 215 پوائنٹ پھسل کر 16958.65 پوائنٹ پر رہا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح ہی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی فروخت ہوئی جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 1.20 فیصد اترکر 24450.86 پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 1.21 فیصد گرکر 28869.58 پوائنٹ پر رہا۔ Sensex ends 704 pts lower, Nifty50 sinks below 17,000
بی ایس ای میں شامل گروپوں میں، سوائے انرجی کے 1.20 فیصد اور آئل اینڈ گیس میں 0.25 فیصد، باقی تمام گروپوں میں گراوٹ درج کی گئی۔ اس میں ایف ایم سی جی میں سب سے زیادہ 2.57 فیصد کی کمی ہوئی۔ بی ایس ای پر کل 3536 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2179 میں کمی جبکہ 1234 میں اضافہ ہوا۔ 123 میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔