اردو

urdu

ETV Bharat / business

Stock Markets Ends Higher: امریکہ میں روزگار کے مضبوط اعداد و شمار، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

بی ایس ای میں کل 3670 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 1942 کی خریدی اور 1556 کی فروخت ہوئی، جب کہ 172 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Stock Markets Ends Higher

Sensex ends 465 pts higher; Nifty above 17500
امریکہ میں روزگار کے مضبوط اعداد و شمار، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

By

Published : Aug 8, 2022, 8:13 PM IST

ممبئی: روزگار کے مضبوط اعداد و شمار کی وجہ سے فیڈ ریزرو کی طرف سے شرح سود میں زبردست اضافے کی توقع کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں ہمہ جہت خرید کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے دن چڑھ گئی۔ امریکہ میں ایک فیصد مضبوطی پر بند ہوا۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 465.14 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 58853.07 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 127.60 پوائنٹس کے ساتھ 17525.10 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس مدت کے دوران، بی ایس ای مڈ کیپ 0.31 فیصد بڑھ کر 24,555.98 پوائنٹس اورا سمال کیپ 0.28 فیصد بڑھ کر 27,682.44 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Sensex ends 465 pts higher; Nifty above 17500

اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل 3670 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 1942 کی خریدی اور 1556 کی فروخت ہوئی، جب کہ 172 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح، نیشنل اسٹاک ایکسچینج پر 34 میں اضافہ ہوا جبکہ باقی 16 میں کمی ہوئی۔

بی ایس ای کے آئل اینڈ گیس گروپ میں 0.03 فیصد گراوٹ کو چھوڑ کر باقی 18 گروپوں میں اضافہ ہوا۔ اس عرصے کے دوران سی ڈی جی ایس 0.52، انرجی 0.58، فنانس 0.87، انڈسٹریز 1.11، یوٹیلیٹیز 1.61، آٹو 1.05، بینکنگ 0.69، کیپٹل گڈز 2.00، کنزیومر ڈیوربلز 0.57، میٹلز 1.29 فیصد اور پاور گروپ میں 1.27 فیصد اضافہ ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر تیزی کا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.43، جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.61، جاپان کا نکی 0.26 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.31 فیصد بڑھ گیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.77 فیصد گر گیا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details