عالمی مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ ہی آج مقامی سطح پر ملک کے سب سے بڑے نجی بینک ایچ ڈی ایف سی اور ایچ ڈی ایف سی کے انضمام سے پرجوش سرمایہ کاروں کی جانب سے خرید کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج دو فیصد کے اچھال سے ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گی۔
اعلان کے بعد ایچ ڈی ایف سی بینک کے 10 فیصد اور ایچ ڈی ایف سی کے نو فیصد اضافے سمیت 28 کمپنیوں کے حصص میں ہوئی زبردست خرید کے باعث بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل سینسیکس 1335.05 پوائنٹس یا 2.25 فیصد چھلانگ لگا کر ڈھائی مہینے کی بلند ترین سطح 60 ہزار کے پار 60611.74 پوائنٹس رہا ۔ اس سے پہلے اس سال 19 جنوری کو سینسیکس 60098.82 پوائنٹس پر رہا تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) کا نفٹی بھی 382.95 پوائنٹس یعنی 2.17 فیصد اضافے کے ساتھ 18 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کر کے 18053.40 پوائنٹس پر رہا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی ہوئی خرید سے بی ایس کا ای مڈ کیپ 1.27 فیصد بڑھ کر 24,754.58 پوائنٹس اور سمال کیپ 1.68 فیصد بڑھ کر 29,182.42 پر رہا۔ Sensex Ends 2% Higher, Nifty Shuts Above 18000