ممبئی: عالمی بازار سے ملے جلے اشاروں کے درمیان گھریلو سطح پر تیل اور گیس اور توانائی جیسے گروپوں میں فروخت ہونے کی وجہ سے شیئر بازار آج مسلسل چھٹے دن گراوٹ کا شکار رہا۔ Stock Market Ends Lower اس دوران سینسیکس 135 پوائنٹس اور نفٹی 67 پوائنٹس گر گیا۔ بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 135.37 پوائنٹس گر کر 51360.42 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 67.10 پوائنٹس گر کر 15293.50 پوائنٹس پر آگیا۔ Sensex Ends 135 pts Lower, Nifty Below 15,300
بڑی کمپنیوں کے مقابلے درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں زیادہ فروخت دیکھی گئی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.68 فیصد گر کر 21295.93 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.88 فیصد گر کر 24133.88 پوائنٹس پر آگیا۔ بی ایس ای میں شامل زیادہ تر گروپ سرخ رنگ میں رہے۔ اس میں تیل اور گیس میں سب سے زیادہ 3.07 فیصد اور توانائی میں 1.86 فیصد کمی ہوئی۔