ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا RIB کی ترقی کو رفتار دینے اور مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے مقصد سے آج ریپو ریٹ میں نصف فیصد کے اضافے سے سرمایہ کاروں کے مواصلات، توانائی، ایف ایم سی جی سمیت چودہ گروپوں میں فروخت سے سینسیکس اور نفٹی دباؤ میں رہے۔ RBI hikes rate Stock Market Ends Lower
آر بی آئی نے ایک مہینے کے اندر دوسری بار ریپو ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کے اضافہ سے سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا۔ اس کی وجہ سے بی ایس ای کا 30 شیئرز پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 214.85 پوائنٹس Sensex Down 215 pts گر کر 55 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 54,892.49 پوائنٹس پر آگیا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 60.10 پوائنٹس گر کر 16,356.25 پوائنٹس پر آگیا Nifty ends below 16,400۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کے حصص بھی فروخت کے دباؤ میں رہے۔