اردو

urdu

ETV Bharat / business

Stock Market Ends Lower سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ

بھارتی اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روز مسلسل تیسرے دن گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ Stock Market Ends Lower

Share Market Ends lower
سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ

By

Published : Apr 19, 2023, 8:45 PM IST

ممبئی:عالمی مارکیٹ کی گراوٹ کے دباؤ میں مقامی سطح پر آئی ٹی، ٹیک، پاور اور یوٹیلٹیز سمیت 14 گروپوں میں فروخت ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل تیسرے دن بھی گراوٹ پر بند ہوئی۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 159.21 پوائنٹس کی کمی سے 59567.80 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 41.40 پوائنٹس پر آگیا۔ اس دوران بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.18 فیصد گر کر 24,941.78 پوائنٹس پر آگیا، جب کہ اسمال کیپ 0.12 فیصد کے تیزی لیکر 28,281.10 پوائنٹس پر آگیا۔

اس عرصے کے دوران بی ایس ای پر مجموعی طور پر 3634 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1811 میں خریداری 1701 فروخت ہوئی جبکہ 122 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں، 31 کمپنیاں سرخ رنگ میں تھیں جب کہ 18 سبز نشان پر تھیں، جب کہ ایک کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بی ایس ای کے 14 گروپوں میں گراوٹ رہی۔ آئی ٹی 1.68، ٹیک 1.48، پاور 1.13، کموڈیٹیز 0.03، سی ڈی 0.20، ایف ایم سی جی 0.17، فنانشل سروسز 0.10، انڈسٹریز 0.14، ٹیلی کام 0.23، یوٹیلیٹیز 0.97، بینکنگ گڈز 0.18 فیصد اور کنزیومر ڈیوریبلز کی شئیر 0.01 فیصد گرے۔

بین الاقوامی سطح پر بھی فروخت کا دباؤ رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.40، جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.26، جاپان کا نکئی 0.18، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.37 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.68 فیصد گر گیا۔

مزید پڑھیں:

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details