ممبئی: عالمی سطح پر ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ریلائنس، ٹاٹا اسٹیل، این ٹی پی سی، آئی ٹی سی اور ایس بی آئی سمیت 20 بڑی کمپنیوں میں خریداری کی وجہ سے سینسکس اور نفٹی گزشتہ مسلسل دو دن کی گراوٹ سے نکل کر آج نصف فیصد سے زیادہ تیزی پررہے۔ بی ایس ای کا تیس شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 436.94 پوائنٹس بڑھ کر 55818.11 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 105.25 پوائنٹس کے ساتھ 16628 پوائنٹس پر رہا۔ اس دوران بڑی اور چھوٹی کمپنیوں کے مقابلے درمیانی کمپنیوں میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ بی ایس ای مڈ کیپ 0.04 فیصد گر کر 23,111.21 پوائنٹس پر آگیا، جبکہ اسمال کیپ 0.60 فیصد بڑھ کر 26,694.78 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Stock Market Update
اس دوران بی ایس ای پر کل ملاکر 3444 کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1970 میں تیزی جبکہ 1339 میں مندی رہی اور 135 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 29 کمپنیاں خریداری جبکہ باقی 21 فروخت ہوئی۔ بی ایس ای فنانس، کیپٹل گڈز، بینکنگ اور آٹو گروپ کی 0.65 فیصد تک گراوٹ کو چھوڑ کر، باقی 15 گروپ میں تیزی رہی ۔ انرجی گروپ نے سب سے زیادہ 2.33 فیصد کا منافع کمایا۔
اس کے علاوہ دیگر بڑے سبقت میں رہنے والوں میں بیسک میٹریلس 0.45، آئی ٹی 1.56، ٹیلی کام 0.67، یوٹیلٹیز 1.07، کنزیومر ڈیوربلز 0.49، میٹلز 0.88، پاور 0.93، ریئلٹی 0.85، ٹیک 1.55 اور آئل اینڈ گیس 2.14 فیصد شامل ہیں۔ بیرون ملک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.98، جاپان کا نکئی 0.16 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.00 فیصد گرا، جب کہ جرمنی کے ڈی اے ایکس 0.74 اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.42 فیصد کی تیزی رہی۔