ممبئی: عالمی مارکیٹ میں تیزی کے باوجود، مقامی سطح پر رئیلٹی، کنزیومر ڈیوریبلس اور سی ڈی جی ایس سمیت دس گروپوں میں فروخت ہونے کی وجہ سے آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن شیئر مارکیٹ میں مندی آئی Stock Markets Ends Lower۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 93.91 پوائنٹس گر کر 55,675.32 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 14.75 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 16,569.55 پوائنٹس پر آگیا Nifty slips to 16,570۔
بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی فروخت کا دباؤ رہا۔ مڈ کیپ 0.15 فیصد گر کر 22,739.83 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.54 فیصد گر کر 26,240.44 پوائنٹس پر آگیا۔ اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل 3557 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1970 میں گراوٹ، 1429 میں تیزی رہی جبکہ 158 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح 29 کمپنیاں سرخ نشان پر رہیں جبکہ 21 این ایس ای میں سبز نشان پر رہیں۔
بی ایس ای کے 10 گروپوں میں فروخت، جبکہ باقی نو میں تیزی رہی۔ اس دوران سی ڈی جی ایس 0.79، ایف ایم سی جی 0.08، فنانس 0.04، انڈسٹریز 0.28، آئی ٹی 0.21، ٹیلی کام 0.31، کیپٹل گڈز 0.53، کنزیومر ڈیوریبلز 0.59، ٹیک 0.04 اور ریئلٹی گروپ کے شیئر 0.87 فیصد کمزور پڑے۔