نئی دہلی: کیا مالی برس 2023۔24 کے ریل بجٹ سے بزرگ شہری مایوس ہوں گے؟ بزرگ شہریوں کو ریلوے کرایہ میں دی گئی رعایت اس بار بھی نہیں ملے گی۔ مالی برس 2023-24 کے بجٹ کے اعلان سے قبل بزرگ شہریوں کی ریل رعایت کو بحال کرنے کا مطالبہ شروع ہو گیا ہے۔ دراصل کووڈ وبا کے دوران خراب مالی حالت کو دیکھتے ہوئے ریلوے نے تین زمروں کے علاوہ تمام کے لیے کرایوں میں رعایت روک دی تھی، بشمول معمر شہری۔ وبائی مرض سے پہلے 60 برس سے زیادہ عمر کے شہریوں کو 50 فیصد چھوٹ ملتی تھی۔ اب بزرگ شہریوں کو یہ سہولت نہیں مل رہی ہے۔
اب ریل بجٹ سے ٹھیک پہلے، بزرگ شہریوں سے وابستہ تنظیموں نے ایک بار پھر اپنے مطالبے کو دہرانا شروع کردیا ہے۔ بزرگ شہریوں کے مطابق کرائے میں رعایت نہ ہونے کی وجہ سے ٹرین کے جنرل ڈبے میں سفر کرنا مشکل ہے۔ ریلوے کی جانب سے کرایہ میں رعایت کی سہولت صرف خصوصی زمروں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے دوبارہ شروع کی گئی ہے۔ جس میں دیویانگ کے چار زمرے، مریضوں اور طلباء کے 11 زمرے شامل ہیں۔ لیکن بزرگوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ روز بروز بڑھتی مہنگائی میں جب ہمیں ٹرین کے ٹکٹوں میں رعایت ملتی تھی تو بڑی راحت ملتی تھی'۔