حیدرآباد: جوانوں میں کچھ بھی کرنے کی طاقت ہوتی ہے۔ آمدنی کم ہونے کے باوجود نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے مالی منصوبہ بندی کرے۔ تب ہی طویل مدت میں دولت میں اضافہ متوقع ہے۔ بھارت نوجوانوں کا ملک کہلاتا ہے جہاں 35 برس سے کم عمر کی آبادی 65 فیصد ہے، لیکن رپورٹس اس جانب اشارہ کرتی ہیں کہ جب مالیاتی منصوبہ بندی کی بات آتی ہے تو ہم میں سے زیادہ تر افراد اس سلسلے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اچھی عادات کو جلد از جلد سیکھنا چاہیے، یہ تسلیم کیا جانا چاہیے کہ منی مینجمنٹ ان میں سے ایک ہے۔ ہم پڑھائی کے دوران اپنے والدین پر انحصار کرتے ہیں، لیکن ایک بار جب آپ کمانا شروع کر دیں، تو آپ کو کمائی کے ہر ایک روپیہ کو خرچ کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچنا چاہیے۔
پہلی تنخواہ سے ففٹی ففٹی کے اصول پر عمل کرنا بہتر ہے۔ اپنی آمدنی کا 50 فیصد بچت کے لیے مختص کریں۔ اپنی آدھی تنخواہ پہلے خطرے سے پاک اسکیموں میں لگائیں۔ ایک بار جب آپ کو اپنے مالی اہداف اور سرمایہ کاری کی سمجھ ہو جائے، تو زیادہ ریٹر والی اسکیمیں پر غور کریں۔ اپنے مالی اہداف کو واضح رکھیں: سرمایہ کاری صرف اس صورت میں زیادہ دیر تک ممکن ہے جب اسے کسی خاص مقصد سے منسلک کیا جائے۔ ورنہ شروع کرنا اور درمیان میں چھوڑ دینا عادت بن جاتی ہے۔ لہذا مختصر اور طویل مدتی اہداف کو طے کریں۔ ان کو حاصل کرنے کے لیے مناسب سرمایہ کاری کا انتخاب کریں اور سرمایہ کاری شروع کریں۔ بہت سے لوگ ایسی اسکیموں کا انتخاب کو ترجیح دیتے ہیں جو ضرورت کے ساتھ نقد میں تبدیل ہوجاتی ہیں، یہ قلیل مدتی اہداف کے لیے بہترین ہیں۔