اردو

urdu

ETV Bharat / business

Saving Coal from Plastic Waste: اسٹیل کی صنعت میں پلاسٹک کچرے کے استعمال سے کوئلے کی بچت - کاروبار کی خبر

لوہے اور اسٹیل کی صنعت میں بڑے پیمانے پر کوک، بلاسٹ فرنس آئرن، الیکٹرک آرک فرنس اسٹیل بنانے کے مختلف عملوں میں بڑے پیمانے پر پلاسٹک کے کچرے کا استعمال کر سکتی ہے، اس طرح کوئلے کی بچت ہوگی۔ اسٹیل کی وزارت نے بتایا کہ ایک کلو گرام پلاسٹک کا تقریباً 1.3 کلو گرام کوئلہ کی جگہ استعمال ہوسکتا ہے۔ Use of Plastic Waste

Business News
لوہے اور اسٹیل کی صنعت میں پلاسٹک کے کچرے سے کوئلے کی بچت

By

Published : Mar 26, 2022, 8:26 AM IST

اسٹیل کے وزیر رام چندر سنگھ نے جمعہ کو ادھیوگ بھون میں انڈین اسٹیل ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی مشن (ایس آر ٹی ایم آئی) کی طرف سے پیش کی گئی 'لوہے اور اسٹیل کی صنعت میں پلاسٹک کے ایندھن کا استعمال' کے عنوان سے رپورٹ پر غور کرنے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اجلاس میں لوہے اور اسٹیل کی صنعت میں پلاسٹک کے کچرے کے استعمال پر بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر پلاسٹک کا فضلہ کوئلے سے زیادہ توانائی کا ذریعہ ہے اور اس سے راکھ اور الکلائن مادوں کے فضلے کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہے۔ پلاسٹک کے کچرے کے اس طرح کے استعمال سے کوئلے کی درآمدات پر انحصار کم ہوگا۔ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی آئے گی اور فضلے کو موثر اور محفوظ ٹھکانے لگانے کے بڑے قومی مسئلے کو حل کرنے کے علاوہ کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Health Insurance Plans: ہیلتھ انشورنس پلانز میں کلیم یا مجموعی بونس کے بارے میں جانیے

وزارت نے بتایا کہ تمام قسم کے پلاسٹک بشمول سنگل یوز پلاسٹک، لوہے اور اسٹیل کی صنعت میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دنیا کے بہت سے ممالک جیسے جاپان، یورپ وغیرہ اس قسم کے پلاسٹک کو طویل عرصے سے اسٹیل بنانے میں استعمال کر رہے ہیں۔

ملک میں ہر سال تقریباً 18 ملین ٹن پلاسٹک استعمال ہو رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ایک کلو گرام پلاسٹک کے فضلے کو بطور ایندھن استعمال کرنے سے کوئلے کی ضرورت تقریباً 1.3 کلو گرام تک کم ہو جائے گی۔ ریلیز کے مطابق لوہے اور اسٹیل کی صنعت اپنی موجودہ صلاحیت کی بنیاد پر ہر سال تقریباً 20-30 لاکھ ٹن پلاسٹک کا فضلہ استعمال کر سکتی ہے۔ 2030-31 تک اس صنعت کی صلاحیت میں اضافے سے 8 ملین ٹن پلاسٹک کا کچرا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ لوہے اور اسٹیل کی صنعت کو پلاسٹک کے فضلے کا ایک بڑا صارف بنا سکتا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details