اردو

urdu

ETV Bharat / business

Opportunities for Indian Engineering Exporters: 'روس پر پابندی میں بھارتی انجینئرنگ برآمد کنندگان کو نظر آرہا ہے امکان' - war significant risk to economy and trade globally

انجینئرنگ کی مجموعی برآمدات اپریل-مارچ (2021-22) میں 112.10 اراب امریکی ڈالر رہی، جو پچھلے مالی برس کے مقابلے میں 46.12 فیصد زیادہ ہے Engineering Export۔ ملک سے تجارتی مصنوعات کی کل برآمدات میں انجینئرنگ مصنوعات کا حصہ 26.7 فیصد ہے۔

'Sanctions on Russia could bring opportunities for Indian engineering exporters'
'روس پر پابندی میں بھارتی انجینئرنگ برآمد کنندگان کو نظر آرہا ہے امکان'

By

Published : Apr 22, 2022, 8:20 PM IST

انڈین انجینئرنگ ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ای ای پی سی) کے صدر مہیش دیسائی نے جمعہ کو کہا کہ' یوکرین-روس جنگ سے عالمی معیشت اور تجارت کو بڑا خطرہ ہے، لیکن ترقی یافتہ ممالک کی طرف سے روس پر لگائی گئی پابندیوں سے انجینئرنگ اشیاء کی برآمد کرنے والی بھارتی یونٹس کے لیے عالمی بازار میں روس کی جگہ لینے کا اچھا موقع ثابت ہو سکتا ہے Opportunities for Indian Engineering Exporters۔'

مسٹر دیسائی نے کہا کہ' مالی برس 2021-22 بھارت کی انجینئرنگ برآمدات Engineering Export کے لیے بہت اچھا رہا ہے، لیکن اس دوران کئی ملکی اور عالمی حالات بنے ہیں جو برآمدات کے موجودہ رجحان کے لیے خطرہ پیدا کر سکتے ہیں۔'

انہوں نے کہاکہ ’روس یوکرین جنگ اس وقت سب سے سنگین مسئلہ ہے۔ اس سے عالمی معیشت میں خلل پڑ سکتا ہے۔ چین میں کووڈ کیسز میں اضافہ عالمی سپلائی چین کے لیے بڑی تشویش کا باعث ہے۔ امریکہ میں مہنگائی کا دباؤ اور چین میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں عدم استحکام سے کاروبار کی شرح نمو پر برا اثر پڑے گا۔ بھارت میں اسٹیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مالی مسائل کی وجہ سے آنے والے مہینوں میں برآمدات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔'

مسٹر دیسائی نے کہا کہ مارچ 2022 میں 11 ارب ڈالر سے زیادہ کی برآمدات ہوئیں۔ یہ اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ برآمدات ہے۔ برآمدات کے اس رجحان کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری تدبیر کرنے کی ضرورت ہے۔'

انجینئرنگ کی برآمدات مارچ 2022 میں 11.13 ارب ڈالر رہی، جو مارچ 2021 میں 9.29 ارب ڈالر کے مقابلے میں 19.7 فیصد زیادہ ہے۔

انجینئرنگ کی مجموعی برآمدات اپریل-مارچ (2021-22) میں 112.10 اراب امریکی ڈالر رہی، جو پچھلے مالی برس کے مقابلے میں 46.12 فیصد زیادہ ہے۔ ملک سے تجارتی مصنوعات کی کل برآمدات میں انجینئرنگ مصنوعات کا حصہ 26.7 فیصد ہے۔ سال 2021-22 میں، 34 میں سے 32 انجینئرنگ مصنوعات نے 2020-21 کے مقابلے میں اضافہ درج کیا۔

مارچ 2022 میں، تانبے اور تانبے کی مصنوعات، جوہری ری ایکٹر اور بوائلرز، بنیادی ابرک اور اس کی مصنوعات، بحری جہاز، کشتیاں اور تیرنے والے ڈھانچے، ٹن اور ٹن کی مصنوعات کی برآمدات میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں کمی درج کی گئی۔' انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات گذشتہ مالی برس میں حکومت کی طرف سے مقرر کردہ 107.34 ارب ڈالر کے ہدف سے تجاوز کر گئیں۔

بھارت کی انجینئرنگ کے سامان کی سرفہرست 25 بازاروں میں امریکہ کو مارچ 2022 میں برآمدات 61 فیصد بڑھ کر 2.02 ارب ڈالررہا جو ایک سال پہلے کے اسی مہینے میں 1.26 ارب ڈالر کی برآمد کی گئی تھی۔ سال کے دوران امریکہ کو کل برآمدات 52.8 فیصد بڑھ کر 17.32 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔ یہ 25 مارکیٹ ہندوستان کی انجینئرنگ برآمدات کا تین چوتھائی حصہ ہیں۔'

اسی طرح اس مرتبہ مارچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو انجینئرنگ کی برآمدات 78.9 فیصد بڑھ کر 55.3 کروڑ ڈالر تھیں ۔ پورے مالی سال کے دوران کل 5.57 ارب ڈالر کی انجینئرنگ سامان بھیجا گیا جو 2020-21 کے 3.2 ارب ڈالر کے مقابلے 74.3 فیصد زیاد ہے۔

مارچ 2022 میں چین کو انجینئرنگ کی برآمدات میں 44.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور برآمدات 31.6 کروڑ ڈالر تھیں۔ پورے 2021-22 میں چین کو 5.45 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں جو کہ ایک سال پہلے 4.84 اراب ڈالر کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details