اردو

urdu

ETV Bharat / business

Rupee Plunges To New Record ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی، پہلی مرتبہ روپے 83.08 ڈالر تک پہنچا - rupee crosses 83 mark against us dollar

امریکی ڈالر کے مقابلے بھارتی کرنسی روپے کی قدر میں ریکارڈ گراوٹ درج کی گئی ہے۔ روپیہ آج شروعاتی کاروبار میں مزید سات پیسہ کمزور ہوکر 83.08 پر پہنچ گیا جو اب تک کی سب سے کم ترین سطح ہے۔ Rupee plunges to new all time low

rupee collapses to new record low crosses 83 mark against us dollar
ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی، پہلی مرتبہ روپے 83.08 ڈالر تک پہنچا

By

Published : Oct 20, 2022, 10:45 AM IST

نئی دہلی: امریکی ڈالر کے مقابلے بھارتی کرنسی روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ درج کی گئی ہے، جو اب تک کی سب سے کم ترین سطح ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے روپے 83.08 تک پہنچ گیا ہے۔ یہ اب تک کی کم ترین سطح ہے۔ Rupee plunges to new all time low

اس سے قبل 16 اکتوبر کو مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا تھا کہ روپے کمزور نہیں ہورہا ہے بلکہ امریکی ڈالر مضبوط ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ روپے دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وزیر کا یہ تبصرہ روپے 82.69 کی اب تک کی کم ترین سطح پر گرنے کے بعد آیا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کاروبار کے اختتام تک روپے کی قدر میں 61 پیسہ کمی واقعہ ہوئی تھی اور یہ 83.01 پر آگئی تھی۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر گرنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ اشیائے ضروریہ پہلے ہی عوام کی دسترس سے باہر ہے اور مہنگائی آر بی آئی کے ہدف سے اوپر ہے۔ گذشتہ روزے بھارتی کرنسی 82.30 پر کھلنے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں 83 روپے میں بند ہوا جو کم ترین سطح ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details