سان فرانسسکو:کمپنیوں کی جانب سے ملازموں کی چھٹنی کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ کئی بڑی کمپنیوں میں چھنٹی کے بعد اب ایک اور کمپنی اپنے سینکڑوں ملازمین کو فارغ کرنے جا رہی ہے۔ امریکی ریٹیل کمپنی بیسٹ بائے سینکڑوں ملازمین کو فارغ کر رہی ہے۔ خبر رساں ادارے وال سٹریٹ جرنل کے مطابق کمپنی نے امریکی اسٹورز کے سینکڑوں ملازمین کو مطلع کیا کہ ان کے عہدوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔
سیکڑوں ملازمین کو فارغ کر دیا گیا: ملازمین کو بتایا گیا کہ وہ دوسری داخلی ملازمتوں کے لیے دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں یا انہیں فارغ کیا جا سکتا ہے، جمعہ کی دیر رات کمپنی اپنے ملازمین کو اس بات کی جانکاری دی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ بہت سے اسٹورز میں، ملازمین جو زیادہ پیچیدہ مصنوعات جیسے کہ کمپیوٹر اور اسمارٹ فون فروخت کرنے میں مہارت رکھتے ہیں انہیں کمپنی کے اندر کنسلٹنٹ کہا جاتا ہے۔ کمپنی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عالمی اقتصادی کساد بازاری کے خدشے کی وجہ سے برطرفی کر رہی ہے۔