اردو

urdu

ETV Bharat / business

Reliance's Rs 5 Cr health cover ریلائنس کا پانچ کروڑ روپے کا ہیلتھ کور گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے

عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد ہر کوئی صحت اور مالی تحفظ کی اہمیت سے واقف ہوگیا ہے۔ ریلائنس جنرل انشورنس نے عالمی سطح پر 5 کروڑ روپے کی نئی ہیلتھ پالیسی لائی ہے جس میں متعدد فوائد پیش کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف، کوانٹ اور ایس بی آئی میوچل فنڈز خطرے سے پاک اسکیموں کے ساتھ بازار میں دستیاب ہے۔ Reliance's Rs 5 Cr Health Cover Globally Valid, Game Changer

By

Published : Dec 27, 2022, 5:29 PM IST

Reliance's Rs 5 Cr health cover globally valid, game changer
ریلائنس کا پانچ کروڑ روپے کا ہیلتھ کور گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے

حیدرآباد: ان دنوں ہر کوئی صحت اور مالی تحفظ کو بہت اہمیت دے رہے ہیں۔ حال ہی میں، Reliance General Insurance Ltd (RGICL) نے ایک نئی ہیلتھ انشورنس پالیسی لائی ہے جو آپ کو دنیا میں کہیں بھی علاج کروانے کے قابل بناتی ہے۔ عالمی سطح پر مقبول پالیسی 'ریلائنس ہیلتھ انفینٹی پالیسی' کے نام سے لائی گئی ہے۔ اسے کم از کم 5 لاکھ روپے سے لے کر زیادہ سے زیادہ 5 کروڑ روپے تک لیا جا سکتا ہے۔ یہ پالیسی زچگی کے اخراجات، او پی ڈی، کمرے کے کرایے کی ادائیگی، ایئر ایمبولینس وغیرہ جیسے فوائد فراہم کرتی ہے۔ Reliance's Rs 5 Cr Health Cover Globally Valid, Game Changer

'ریلائنس ہیلتھ انفینٹی پالیسی' کو خاندان کے 8 اراکین تک کور کرنے کے لیے منتخب کیا جا سکتا ہے۔ اسے ایک دو یا تین برس کی مدت کے لیے لیا جا سکتا ہے۔ 18 سے 65 برس کی عمر کے افراد پالیسی لے سکتے ہیں۔ بچوں کو 91 دنوں سے پالیسی میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ پالیسی 55 برس سے زیادہ عمر والوں کو معمر افراد کو پری اسکریننگ کے بعد ہی دی جائے گی۔ 750 سے زائد کریڈٹ سکور، خواتین پالیسی ہولڈرز کو پریمیم میں رعایت کی بھی گنجائش ہے۔

ہیلتھ انشورنس کے علاوہ لوگ مالی طور پر محفوظ رہنے کے لیے خطرے سے پاک سرمایہ کاری کی تلاش میں ہیں۔ ماہرین سرکاری سیکیورٹیز کو بہترین آپشنز کے طور پر تجویز کر رہے ہیں۔ اس میں کم از کم سرمایہ کاری 5,000 روپے ہے۔ یہ بنیادی طور پر سرکاری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔ ہم محفوظ طریقے سے ایسے کم رسک فنڈز پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ وہ سرمایہ کار جو بغیر خطرے کے مستقبل میں منافع چاہتے ہیں اس اسکیم کو دیکھ سکتے ہیں۔

کچھ فنڈز میں بہت کم خطرہ ہوتا ہے۔ ایس بی آئی میوچل فنڈ نے 'ڈیبٹ اسکیم' زمرہ کے تحت ایک نئی میوچل فنڈ اسکیم شروع کی ہے۔ اس اسکیم کا این ایف او 'ایس بی آئی لانگ ڈوریشن' 20 دسمبر کو ختم ہوا۔ این ایف او میں کم از کم سرمایہ کاری 5,000 روپے ہے۔ یہ ایک کھلی اسکیم تھی۔ یہ قرض اور منی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details