شری بدری ناتھ دھام/دہرا دون:اتراکھنڈ میں چمولی ضلع کے شری بدری ناتھ دھام میں ہفتہ کو باقاعدہ پوجا ارچنا کے بعد مانا گاؤں میں ریلائنس 4 جی ٹاور کے افتتاح کے ساتھ 4-جی سروس کا آغاز ہو گیا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے ورچوئل طور پر ریلائنس 4 جی خدمات کا آغاز کیا۔ اس موقع پرشری بدری ناتھ-کیدارناتھ مندر کمیٹی کے صدر اجیندر اجے ورچوئلی موجود تھے۔ ساتھ ہی ریلائنس جیو کی پوری ٹیم اور ملک کے پہلے گاؤں مانا کے گرام پردھان پیتامبرمولفا جیو ٹاور کے افتتاح کے موقع پر بدری ناتھ دھام میں موجود تھے۔Reliance 4G service
دھامی نے اس موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں شری بدری ناتھ دھام اورملک کے پہلے گاوں مانا میں ریلائنس 4جی سروس شروع کرنے پر ریلائنس جیو کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ریلائنس جیو 4جی سروس شروع کرنے والا پہلا آپریٹر بن گیا ہے۔ اس 4جی سروس سے تیرتھ یاتریوں، ملکی سلامتی میں تعینات مسلح افواج، مقامی عوام مستفید ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کے نامور وزیر اعظم کے ڈیجیٹل انڈیا کے ویژن کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ بدری ناتھ اور کیدارناتھ مندروں کو ریلائنس جیو کی طرف سے ڈیڈیکیٹڈ کنیکٹیویٹی لائنیں فراہم کرائی گئی ہیں۔