نئی دہلی:ریزرو بینک آف انڈیا نے آج مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔ تین دن تک جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد گورنر شکتی کانت داس نے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ تہوار کے سیزن سے پہلے آر بی آئی نے ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ یہ صارفین کے لیے راحت کی خبر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ قرض کی EMI میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ یہ چوتھی بار ہوا ہے جب ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
چوتھی بار راحت ملی:
آر بی آئی کی تین روزہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ 4 اکتوبر کو شروع ہوئی تھی جس کا آخری دن آج جمعہ تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ آر بی آئی نے اپریل، جون اور اگست میں ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔ اس بار بھی ریزرو بینک ریپو ریٹ کو صرف 6.5 فیصد پر ہی برقرار رکھا گیا ہے۔ موجودہ ریپو ریٹ 6.50 فیصد، ایس ڈی ایف کی شرح 6.25 فیصد، ایم ایس ایف کی شرح اور بینک کی شرح 6.75 فیصد، ریورس ریپو ریٹ 3.35 فیصد اور سی پی آر کی شرح 4.50 فیصد، اور ایس ایل آر کی شرح 18 فیصد ہے۔
لوگ انتظار کر رہے تھے: