نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا RBI کے گورنر شکتی کانت داس نے بدھ کے روز کہا کہ موجودہ مالی برس میں خوردہ افراط زر 6.7 فیصد رہنے کا اندازہ ہے RBI Raises Inflation Forecast۔ اور مہنگائی بڑھنے میں 75 فیصد حصہ اشیائے خوردونوش کا ہوگا۔ RBI Hikes Retail Inflation Forecast
مرکزی بینک کے گورنر نے کہاکہ مالی برس 23 میں خوردہ افراط زر Retail Inflation میں تقریباً 75 فیصد حصہ فوڈ گروپ کا ہو گا۔ آر بی آئی نے کہا کہ افراط زر کی پیشن گوئی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلوں کے نتائج کو جوڑ کر نہیں دیکھا گیا ہے۔
آر بی آئی نے رواں مالی برس میں خوردہ افراط زر کی شرح 6.7 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ اس کے علاوہ رواں مالی برس کی پہلی سہ ماہی کے لیے 7.5 فیصد، دوسری سہ ماہی کے لیے 7.4 فیصد، تیسری سہ ماہی کے لیے 6.2 فیصد اور چوتھی سہ ماہی کے لیے 5.8 فیصد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔