اردو

urdu

ETV Bharat / business

RBI imposes Penalty on HDFC آر بی آئی نے ایچ ڈی ایف سی پر پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا

بینکنگ سیکٹر کے لیے یہ مہینہ اب تک مہنگا ثابت ہوا ہے۔ امریکہ میں یکے بعد دیگرے بینک دوالیہ ہوچکے ہیں۔ ملک اور دنیا کے بینکنگ سیکٹر کو بہت نقصان ہوا ہے۔ دریں اثنا آر بی آئی نے ایچ ڈی ایف سی بینک پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

RBI imposes Rs 5 lakh penalty on HDFC
آر بی آئی نے ایچ ڈی ایف سی پر پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا

By

Published : Mar 18, 2023, 3:56 PM IST

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ ڈی ایف سی) پر نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) کی بعض دفعات کی خلاف ورزی پر پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔ معلومات دیتے ہوئے آر بی آئی نے کہا کہ 31 مارچ 2022 تک کمپنی کی مالی حالت کی بنیاد پر این ایچ بی نے کمپنی کا قانونی معائنہ کیا تھا۔ آر بی آئی ملک کا مرکزی بینک ہے، وہ ملک میں موجود سرکاری اور غیر سرکاری بینکوں کی نگرانی کرتا ہے۔ اگر کوئی بینک بنائے گئے قواعد کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے۔

آر بی آئی نے بیان میں کہا کہ معائنہ میں یہ بات سامنے آئی کہ کمپنی 2019-20 کے دوران کچھ ڈپازٹرز کے میچورڈ ڈپازٹس کو ان کے نومینیز بینک کھاتوں میں منتقل نہیں کر سکی۔ بیان کے مطابق اس کے بعد کمپنی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا کہ کیوں نہ اس پر جرمانہ عائد کیا جائے۔ اس نے کہاکہ "کمپنی کے جواب پر غور کرنے کے بعد، ریزرو بینک اس نتیجے پر پہنچا کہ دفعات کی عدم تعمیل کا الزام کافی ہے اور جرمانہ عائد کیا جانا چاہیے۔' RBI نے IGH ہولڈنگز پرائومیٹ لمیٹیڈ پر بھی، کچھ ضابطوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا ہے۔ RBI نے کہا کہ یہ کمپنی اپنے اصلی پرافِٹ کا 20 فصدن حصہ منتقل کرنے کی قانونی شرط کو پورا کرنے میں نا کام رہی تھی۔ دونوں کمپنوںں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کمپنی کی طرف سے نوٹس میں دیے گئے جواب پر غور کرنے کے بعد کا ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details