اردو

urdu

ETV Bharat / business

RBI Imposes Penalty آر بی آئی نے بینک آف بحرین اور کویت بی ایس سی پرجرمانہ عائد کیا

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے سائبر سیکورٹی فریم ورک کی ہدایات پرعمل نہ کرنے پر بینک آف بحرین اور کویت بی ایس سی کے بھارتی آپریشنز پر 2.66 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ RBI imposes Rs 2.66 crore penalty on Bank of Bahrain & Kuwait BSC

RBI imposes Rs 2 points 66 crore penalty on Bank of Bahrain & Kuwait BSC
آر بی آئی نے بینک آف بحرین اور کویت بی ایس سی پرجرمانہ عائد کیا

By

Published : Dec 20, 2022, 11:06 AM IST

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے سائبر سیکورٹی فریم ورک کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر بینک آف بحرین اور کویت بی ایس سی کے بھارتی آپریشنز پر 2.66 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ RBI imposes Rs 2.66 crore penalty on Bank of Bahrain & Kuwait BSC

پیر کے روز ایک بیان میں آر بی آئی نے کہاکہ بینک اپنے ڈیٹا بیس میں غیر معمولی اور غیر مجاز، اندرونی یا بیرونی سرگرمیوں کا پتہ لگانے کے نظام کو نافذ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ آر بی آئی کے بیان کے مطابق یہ بینک کی حفاظتی کے معاملے میں ہنگامی بنیاد پر سکیورٹی آپریشن سینٹر کو نافذ کرنے میں بھی ناکام رہا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی بینک کی جانب سے بحرین اور کویت بی ایس سی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا۔

آر بی آئی نے کہا کہ یہ جرمانہ ریگولیٹری تعمیل میں کوتاہی پر عائد کیا گیا ہے۔ یہ بینک کی طرف سے اپنے صارفین کے ساتھ کیے گئے کسی بھی لین دین یا معاہدے کی درستگی پر سوالیہ نشان نہیں اٹھاتا۔ اس سے پہلے آر بی آئی نے ملک کے 13 بینکوں کے خلاف بڑا قدم اٹھایا تھا۔ آر بی آئی کی جانب سے مختلف ریگولیٹری قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے ان بینکوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی تھی۔ ان بینکوں پر 50,000 روپے سے لے کر 4 لاکھ روپے تک کے جرمانے عائد کیے گئے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details