ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے آسمان چھوتی مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور اقتصادی شرح نمو کی رفتار کو برقرار رکھنے کے مقصد سے جمعہ کو ریورس ریپو ریٹ میں 0.4 فیصد اضافے کے علاوہ دیگر تمام اہم پالیسی ریٹ کوجوں کے توں رکھا۔ Interest Rate Unchanged at 4 Per Cent۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس RBI Governor Shaktikanta Das نے اپنی صدارت میں آربی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی پہلی دو ماہانہ جائزہ میٹنگ کے بعد کہا کہ ’یورپ میں جنگ کے آغاز کے ساتھ، ہمیں نئے اور بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ یورپ میں تنازع سے عالمی معیشت پٹری سے اتر سکتی ہے۔ ایسے میں ایم پی سی نے متفقہ طور پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور شرح نمو کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے ریپو ریٹ کو 4 فیصد پر برقرار رکھنے کے لیے متفقہ طور پر ووٹ کیا Monetary Policy Committee on Friday Voted to keep Repo۔
لیکویڈیٹی کو یقینی بنانے کے لیے حالانکہ ریورس ریپو ریٹ میں 0.4 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر شرحوں میں پہلے کی سطح پر جوں کے توں رکھا گیا ہے۔ آر بی آئی نے کلیدی مانیٹری پالیسی ریٹ؛ ریپو ریٹ کو 4 فیصد، مارجنل اسٹینڈنگ فیسیلٹی (ایم ایس ایف) کو 4.25 فیصد اور بینک ریٹ کو 4.25 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔
گورنر نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران سپلائی میں طویل رکاوٹ آر بی آئی کے لیے تشویشناک رہی ہے۔ اس نے اجناس اور مالیاتی بازاروں کو جھکجھور کر رکھ دیا ہے۔ ریورس ریپو ریٹ میں 40 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرکے 3.75 فیصد کردیا گیا ہے۔ آر بی آئی نے فروری کی مانیٹری پالیسی کے جائزے میں رواں مالی برش کے لیے خوردہ مہنگائی کی شرح کی پیش گوئی 4.5 فیصد سے بڑھا کر 5.7 فیصد کر دی ہے اور شرح نمو کو 7.8 فیصد سے کم کر کے 7.2 فیصد کر دیا ہے۔