آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس کی۔ داس نے کانفرنس میں بتایا کہ ریپو ریٹ میں 0.40 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں معیشت کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں ایم پی سی کے ممبران نے متفقہ طور پر ریپو ریٹ میں 0.40 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایم پی سی MPC نے یہ فیصلہ بے قابو مہنگائی کی وجہ سے لیا۔RBI Governer Hikes Repo Rate By 40bps
آر بی آئی کے گورنر نے ایم پی سی میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ 2022 میں خوردہ مہنگائی تیزی سے بڑھی اور 7 فیصد تک پہنچ گئی۔ خاص طور پر کھانے پینے اشیا کی مہنگائی کے سبب ہیڈ لائن سی پی آئی انفلیشن یعنہ خوردہ مہنگائی تیزی سے بڑھی ہے۔ اس کے علاوہ جغرافیائی و سیاسی تنازع نے بھی مہنگائی کو بڑھایا ہے۔