چنئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعہ کو پالیسی ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کے اضافے کا اعلان کیا ہے، اس اضافے کے ساتھ اب ریپور ریٹ 5.4 فیصد ہوگیا ہے، جکبہ ریورس ریپوریٹ میں 5.15 فیصد ہوگیا ہے۔ تین روزہ میٹنگ کے دوران مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے، آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ پالیسی کی شرح کو 50 بیسس پوائنٹس سے بڑھا کر 5.4 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملکی معیشت میں وسعت کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ RBI Hikes Benchmark Lending Rate by 50 Basis Points
ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (RBI MPC میٹنگ) کی اگست 2022 کی میٹنگ جمعہ کو اختتام پذیر ہوئی۔ بدھ سے تین روزہ میٹنگ کے بعد آج صبح 10 بجے ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ اس بار ریپو ریٹ میں 0.50 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ گذشتہ چار مہینوں میں ریپو ریٹ میں 1.40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اب اس کا اثر ہوم لون سے لے کر پرسنل لون اور لوگوں کی EMI پر نظر آنے والا ہے۔