اردو

urdu

ETV Bharat / business

Reserve Bank of India:آر بی آئی ریپو ریٹ میں 0.25-0.50 فیصد اضافہ کر سکتا ہے: تجزیہ کار - ریزرو بینک کی پالیسی

ریزرو بینک نے گزشتہ ماہ کمیٹی کی دو ماہانہ جائزہ میٹنگ کے وسط میں ایک میٹنگ طلب کرکے افراط زر کو روکنے کے لیے پالیسی سود کی شرح کو 0.40 فیصد سے بڑھا کر 4.40 فیصد کر دیا تھا۔ گورنر ڈاکٹر داس نے حال ہی میں اشارہ دیا تھا کہ آنے والے وقت میں پالیسی کی شرحوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے ریپو ریٹ میں اضافے کا امکان طے سمجھا جارہا ہے۔RBI Likely to Bring 0.40% Hike in Rates in Next Policy

آر بی آئی
آر بی آئی

By

Published : Jun 6, 2022, 6:57 AM IST

اقتصادی ماہرین اور مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) اس ہفتے ریپو ریٹ میں 0.25 سے 0.50 فیصد تک اضافہ کرسکتا ہے۔ جس کی وجہ زیادہ افراط زر اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی کی وجہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ہے،ریزرو بینک کی پالیسی ریٹ طے کرنے والی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ پیر سے شروع ہو رہی ہے۔ کمیٹی کے فیصلوں کا اعلان آر بی آئی کے گورنر ڈاکٹر شکتی کانتا داس 8 جون کو کریں گے۔

ریزرو بینک نے گزشتہ ماہ کمیٹی کی دو ماہانہ جائزہ میٹنگ کے وسط میں ایک میٹنگ طلب کرکے افراط زر کو روکنے کے لیے پالیسی سود کی شرح کو 0.40 فیصد سے بڑھا کر 4.40 فیصد کر دیا تھا۔ گورنر ڈاکٹر داس نے حال ہی میں اشارہ دیا تھا کہ آنے والے وقت میں پالیسی کی شرحوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے ریپو ریٹ میں اضافے کا امکان طے سمجھا جارہا ہے،ریپو ریٹ وہ شرح ہے جس پر بینک اپنے روزانہ کی بنیاد پر آر بی آئی سے رقم ادھار لیتے ہیں۔ ریپو ریٹ میں اضافے سے بینکوں کے پاس پیسے کی لاگت بڑھ جاتی ہے اور وہ قرض لینے والوں کے لیے قرضے مہنگے کر دیتے ہیں۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پچھلی غیر متوقع میٹنگ میں کیش ریزرو ریشو (سی آر آر) کو بھی 4.0 فیصد سے بڑھا کر 4.5 فیصد کر دیا تھا، جو 21 مئی سے نافذ ہو گیا ہے۔ سی آر آر میں اضافے کے ساتھ بینکوں کو ریزرو بینک کے کنٹرول میں اضافی نقد رکھنا پڑتا ہے، جو قرض دینے کے لیے ان کے پاس دستیاب فنڈز کو محدود کرتا ہے۔

پیر سے آر بی آئی کی جائزہ میٹنگ کے امکانات پر کوٹک انسٹیٹیوشنل ایکوئٹیز کے سینئر ماہر اقتصادیات سوودیپ رکشت نے کہاکہ "ہم جون کی پالیسی میٹنگ میں ریپو میں 0.40 فیصد کی نمو دیکھ رہے ہیں۔ لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ آر بی آئی 0.35-0.50 فیصد کی حد میں کسی بھی سطح کو بڑھا سکتا ہے،انہوں نے بتایا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی اگست تک پالیسی ریٹ کو وبائی امراض سے پہلے کی شرح 5.15 فیصد پر لانا چاہتی ہے۔

ایس بی آئی گروپ کے چیف اکنامک ایڈوائزر سومیا کانتی گھوش نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ آر بی آئی اس میٹنگ میں ریپو ریٹ میں 0.50 فیصد اضافہ کر سکتا ہے اور لبرل پالیسی کے موقف کو کم کرنے کے اقدامات پر غور کر سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ افراط زر کا دباؤ مسلسل زیادہ ہورہا ہے۔

شری رام ٹرانسپورٹ فائنانس کے نائب صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر امیش ریونکر نے کہا کہ اس وقت جبکہ کووڈ کی نئی شکلوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ہے اور اقتصادی ترقی کی شرح بھی اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ مہنگائی میں اضافے کی توقعات بہت زیادہ ہیں اور پوری دنیا کے مرکزی بینک سستے قرضوں کی پالیسی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم توقع کرتے ہیں کہ ریزرو بینک مانیٹری پالیسی کو معمول پر لانے کی راہ پر گامزن ہوگا لیکن اس کی رفتار سست ہوگی۔

مزید پڑھیں:RBI Hikes Repo Rate: آر بی آئی کا ریپو ریٹ میں اضافے کا اعلان

کوٹک مہندرا لائف انشورنس کمپنی کے ایکزی کیٹیو نائب صدر اور بانڈ سرمایہ کاری کے سربراہ چرچل بھٹ کو امید ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی سے پالیسی کی شرح میں 0.25-0.40 فیصد اضافہ کرسکتی ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details