اردو

urdu

Hike in Medicine Prices: راجیہ سبھا میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا معاملہ اٹھا

مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی کے جان برٹ نے راجیہ سبھا میں کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ غریب آدمی کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ حکومت کو اسے فوری واپس لینا چاہیے۔' Government Withdraw Hike Medicines Price

By

Published : Apr 1, 2022, 3:18 PM IST

Published : Apr 1, 2022, 3:18 PM IST

Rajya Sabha members demand rollback of hike in medicine prices
راجیہ سبھا میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا معاملہ اٹھا

مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی کے جان برٹ اور شیوسینا کی پرینکا چترویدی نے جمعہ کے روز ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ اٹھایا اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مسٹر برٹ نے راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ عام لوگ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں۔ ایسے میں حکومت نے 800 سے زائد ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اضافہ 11 فیصد تک ہے۔ ضروری ادویات کی قیمتوں میں یہ اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔ Government Withdraw Hike Medicines Price۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ غریب آدمی کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ حکومت کو اسے فوری واپس لینا چاہیے۔

شیوسینا کی پرینکا چترویدی نے بھی یہ مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے اور عام آدمی کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ حکومت کو ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر مسترد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کینسر، ذیابیطس، بخار، دمہ اور دیگر امراض کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ شامل ہے۔ کئی دیگر ارکان نے بھی اس معاملے کی حمایت کی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details