اردو

urdu

ETV Bharat / business

Petrol, Diesel Prices Unchanged: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتیں 21 مئی سے مستحکم ہے۔ Fuel Prices Remain Unchanged

Prices of petrol and diesel stay unchanged
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

By

Published : Aug 11, 2022, 11:30 AM IST

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ملک میں دو ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں استحکام کے باعث عام آدمی کو راحت ملی ہے۔ Petrol, Diesel Prices Unchanged

ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی ایل) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔ بین الاقوامی بازار میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.10 فیصد کمی کے ساتھ 97.30 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.14 فیصد کمی کے ساتھ 91.80 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریاست سے دوسرے ریاستوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-

شہر پٹرول ڈیزل
دہلی 96.72 89.62
ممبئی 106.31 94.27
کولکاتا 106.03 92.76
چنئی 102.63 94.24

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details