اردو

urdu

ETV Bharat / business

Prices of commercial LPG plunge کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتون میں کمی - رسوائی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

تیل کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 115.50 روپے کمی کی ہے۔ جون کے بعد کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں یہ ساتویں کمی ہے۔ وہیں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ Commercial 19kg LPG Cylinder Price Slashed

Commercial 19kg LPG cylinder price slashed by Rs 115.50
کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتون میں کمی

By

Published : Nov 1, 2022, 1:27 PM IST

نئی دہلی: شادیوں کے سیزن سے قبل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی لوگوں کے لیے راحت کی خبر ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں زبردست کمی کی ہے۔ کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 115.50 روپے کمی کی گئی ہے۔ جون کے بعد کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں یہ ساتویں کمی ہے۔ سلنڈر کی قیمت میں یہ کمی بین الاقوامی توانائی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ قیمتوں میں تازہ ترین کٹوتی کے بعد دہلی میں 19 کلوگرام کا کمرشل ایل پی جی سلنڈر 1744 روپے کا ہو گیا ہے، پہلے یہ 1859 روپے تھا۔ Prices of commercial LPG plunge by Rs. 115.50 with immediate effect

ملک کی معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ نے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ آئی او سی ایل کے مطابق یکم نومبر سے انڈین کے 19 کلو کے کمرشل سلنڈر کی قیمت دہلی میں 115.5 روپے، کولکاتا میں 113 روپے، ممبئی میں 115.5 روپے، چنئی میں 116.5 روپے کم ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے یکم اکتوبر کو کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کی کمی کی گئی تھی۔

کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، لیکن ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں مستحکم ہے اس میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔ جب کہ 14.2 کلو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details