اردو

urdu

ETV Bharat / business

LPG cylinder price reduced کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی - lpg gas price news

گھروں میں استعمال ہونے والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت 1053 روپے ہے۔ گزشتہ ماہ ایل پی جی میں 50 روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔ LPG cylinder price reduced

Price of commercial LPG cylinder slashed by Rs 100
کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی

By

Published : Sep 1, 2022, 9:46 AM IST

نئی دہلی: مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے راحت کی خبر، سرکاری تیل کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ انڈین آئل نے 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے تک کی کمی کی ہے۔ کم کی گئی قیمت آج سے نافذ ہوگی۔ اس کٹوتی کے بعد آج سے دہلی میں کمر شل گیس سلنڈر کی قیمت 1976.50 روپے کے بجائے 1885 روپے ہوگا۔ کولکاتا میں اب یہ 2095.50 روپے کے بجائے 1995.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ ممبئی میں اس کی قیمت 1844 روپے اور چنئی میں 2045 روپے کر دی گئی ہے۔ دہلی میں یہ 91.50 روپے، کولکاتا میں 100 روپے، ممبئی میں 92.50 روپے اور چنئی میں 96 روپے سستا ہو گیا ہے۔ تاہم ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ Price of commercial LPG cylinder slashed by Rs 100

کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے مہینے کمی کی گئی ہے۔ یکم جون کو اس میں 135 روپے کی کمی کی گئی تھی، جب کہ یکم جولائی کو یہ 198 روپے سستا ہوا تھا۔ یکم اگست کو اس کی قیمت میں 36 روپے کمی کی گئی۔ اس سے قبل یکم اپریل کو 19 کلو کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں زبردست اضافہ کیا گیا تھا۔ اس دن اس کی قیمت میں 249.50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد دہلی میں اس سلنڈر کی قیمت 2253 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ اس کے بعد یکم مئی 2022 میں دوبارہ کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 104 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کیا گیا۔ جس کے بعد 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 2355 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

اس کے علاوہ گھروں میں استعمال ہونے والے 14.2 کلوگرام سلنڈر (ایل پی جی سلنڈر) کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں اس کی قیمت 1053 روپے ہے۔ گزشتہ ماہ اس میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ کولکاتا میں اس کی قیمت 1079 روپے، ممبئی میں 1052.5 روپے اور چنئی میں 1068.5 روپے ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے باعث بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایک موقع پر یہ 139 فی بیرل تک پہنچ گئی، جو 2008 کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی جس کی وجہ سے دنیا بھر میں ایندھن کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ تاہم حالیہ دنوں میں اس میں کمی آئی ہے اور یہ فی الحال فی بیرل 100 ڈالر سے کم ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details