اردو

urdu

ETV Bharat / business

Commercial Cylinder Price Slashed کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی - Price of commercial cylinder slashed

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی نئی قیمتیں آج جاری کی ہیں۔ کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کی گئی ہے۔ تاہم گھریلو ایل پی جی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ Price of Commercial Cylinder Slashed

Price of commercial cylinder slashed
کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی

By

Published : Oct 1, 2022, 9:48 AM IST

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی۔ یہ تبدیلی کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں ہوئی ہے۔ اب میٹروز میں 19 کلو کا ایل پی جی سلنڈر تقریباً 37 روپے (36.50 روپے) سستا ہو گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گھریلو ایل پی جی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ کی پہلی تاریخ کو کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی تھی۔ ایل پی جی سلنڈر کی نئے نرخ آج سے جاری کردی گئی ہے۔ Price of Commercial Cylinder Slashed

آئی او سی ایل کے مطابق یکم اکتوبر 2022 کو دہلی میں انڈین کے 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 25.50 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ کولکاتا میں کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 36.50 روپے، ممبئی میں 32.50 روپے اور چنئی میں 35.50 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ اس تخفیف کے بعد دہلی میں آج سے 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر 1859.50 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

کولکاتا میں آج سے کمرشل ایل پی جی سلنڈر 1,995.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح ممبئی میں اس کی قیمت 1,844 روپے سے 35.50 کم ہو کر 1811.50 روپے ہوگئی ہے۔ چنئی میں کمرشل ایل پی جی سلنڈر 35.50 روپے سستا ہو گیا ہے۔ ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو طے ہوتی ہیں۔ کمرشل ایل پی جی سلنڈر زیادہ تر ہوٹلوں اور ریستوراں میں استعمال ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details